جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے امیر کا گھوٹکی واقعے پر اظہار افسوس

123

جھڈو (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع میرپور خاص کے امیرمحمدافضال آرائیں نائب امیر ڈاکٹر شمشاد علی خان جھڈو کے امیر حافظ عابدالرحمن نے گھوٹکی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذکورہ واقعہ درست ہے تو انتہائی قابل مذمت اور ملوث مجرم کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے لیکن ایک فرد کے عمل کا پوری اقلیتی برادری کو سزا دینا ،ان کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانا اسلام اور آئین پاکستان کی رو سے سراسر ناانصافی اور ظلم ہے جس کی اسلام اجازت دیتا ہے اور نہ ہمارا ملکی قانون پاکستان کا آئین اور ہمارا دین اقلیتوں کی جان ومال کی حفاظت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے اس لیے جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پرامن رہیں ،حکومت امن امان قائم کرنے اور اقلیتی برادری کی جان ومال کی حفاظت کیلیے اور آئندہ اس طرح کے افسوسناک واقعات کے سدباب کیلیے مؤ ثر اقدامات کرے۔