سندھ ہائی کورٹ نے بھتا خوری کے مجرم کی سزا کے خلاف ایپل مسترد کردی

175

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بھتا خوری کے مجرم کی سزا کے خلاف ایپل مسترد کردی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے بھتا خوری کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ ماتحت خصوصی عدالت نے ملزم شکیل کو 14 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی۔