ژینگ ژو (جسارت نیوز) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس اسٹار کرولینا پالیسکووا نے ژینگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں کروشیا کی حریف کھلاڑی پٹرا مارٹک کو شکست دیکر چوتھا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ چین میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی کرولینا پالیسکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کی حریف کھلاڑی پٹرا مارٹک کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ انکا چوتھا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے جو انہوں نے حاصل کیا۔