جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے مرکزی رہنما انتقال کر گئے

504

جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے مرکزی رہنما ماسٹر غلام نبی طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 89 سالہ ماسڑغلام نبی گزشتہ کئی عرصے سے بیمار اور بھارتی پنجاب کی ریاست لدھیانا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے۔

ماسٹر غلام نبی  کے ورثا میت لے کر ان کے آبائی علاقے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتھوار پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی نماز جنازہ  اور مقامی قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں کشمیریوں کی شرکت کے پیش نظر بھارتی فوج نے کرفیو میں مزید سختی کردی ہے تاکہ لوگوں کو جنازے میں شرکت سے روکا جاسکے۔

 واضح رہے کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کو کالعدم جماعت قرار دیے جانے کے بعد ماسٹر غلام نبی کے تمام اثاثے ضبط اور بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے تھے۔