شاہد خاقان عباسی کو پے رول پر رہا کرنے کا حکم

379

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پے رول پر رہاکرنے کا حکم دے دیا۔

شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی درخواست پر احتساب عدالت نے  سابق وزیراعظم کو تایا کے جنازے میں شرکت کے لیے پے رول پر رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

احتساب عدالت  کے جج محمد بشیر نے نیب کے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ  اگر اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلع انتظامیہ فول پروف سیکورٹی  کی ذمہ داری لے  تو شاہد خاقان عباسی کو جنازے میں شرکت کےلیے رہائی دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایل این جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر گرفتار  ہیں، شاہد خاقان عباسی اپنی مثال آپ ہیں، انہوں نے اب تک کوئی وکیل کیا ہے اور نہ ہی ضمانت کی درخواست دائر کی ہےحتیٰ کہ انہوں نے ایک بار بھی پروڈکشن آڈرز کی استدعا نہیں کی۔