بزدار کہیں نہیں جارہے ، وفاقی کابینہ میں اگلے ماہ پھر تبدیلی ہوگی، شیخ رشید

130

 

لاہور(نمائندہ جسارت)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف دوبارہ مارکیٹ میں آرہا ہے ، وہ مذاکرات اورمعاملات طے کرنے کا ماہر ہے اوررابطے میں بھی ہے،اکتوبر میں وفاقی کابینہ میں تھوڑی بہت تبدیلی ہو سکتی ہے،عثمان بزدار کہیں نہیں جارہا،قومی حکومت بن رہی ہے نہ اسرائیل کوتسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے ،میں نے مولانا عبد الغفور حیدری کے ذریعے مولانا فضل الرحمن کو پیغام بھیجا ہے کہ جلدی نہ کریں(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ نہیں ،میں مولانا فضل الرحمن کو اسلام آباد کو لاک ڈائون کرتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ، اکتوبر میں ایم ایل ون منصوبے پر دستخط ہوں گے ،
کوششوں کے باوجود ریلوے افسران میں گروپ بندی ختم نہیں کرا سکا،فریٹ سیکٹر نجی شعبے کو دینے کے لیے پیشکش کی ہے ،40ارب کی ڈیمانڈ کی ہے تاہم 35سے36ارب پر دیے گئے تومعاہدہ کر لیں گے۔وہ ہفتے کوریلوے ہیڈ کوارٹرمیں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔