سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر کے علاقے مبارکپور میں بھائی کے ہاتھوں سگی بہن زرینہ کوبے دردی سے قتل کر دیا گیا، مبارکپور کے قریب قتل ہونے والی ذہنی معذور خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، پولیس ترجمان کیمطابق8 ستمبر کی رات چھوٹے بھائی سلطان نے سگی بڑی بہن اور دو بھانجوں کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے اپنی ہی ذہنی معذور بہن کو تیز آلہ سے موت کے گھاٹ اتار دیا،بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم سلطان نے پستول کے فائر کرکے قتل کا الزام مخالفیں پر عائد کردیا،سلطان کا مخالفین سے دیرینہ مسئلہ کا فیصلہ نہ ملنے پہ مخالفین کو واقع میں ملوث قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی پولیس کو درخواست کی،واقعہ کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پنوعاقل سے واقعے کی شفاف انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے،پولیس تفتیش سے معلوم ہوا کہ قاتل کوئی اور نہیں بلکہ سگا بھائی ہی بہن کا قاتل نکلا، محمد سلطان نے طیش میں آکر بہن کو قتل کرنے کا اعتراف لرلیا ۔ دیے گئے بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ بہن کا دماغی توازن درست نہ تھا جس کے باعث جھگڑا ہوا اور نتیجے میں گھر میں موجود تیز آلہ سے مار دیا اور بعد میں فائر کرکے الزام مخالفین پہ تھوپ دیا۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقدمہ ان پر درج کرانا چاہتا تھا، ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے،مقتولہ زرینہ دو بچوں کی ماں تھی اور دو سال قبل شوہر سے طلاق ہوئی جس کے بعد وہ اپنے بھائی سلطان کے گھر رہ رہی تھی۔ ایس ایس پی سکھر نے کہا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزادی جائے گی ،ایسے سفاک قاتل کو ہرگز بخش نہیں کیا جائے گا ۔