اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے

265

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پشاور  اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پاکستان کے شمالی اور بالائی علاقے زلزلےکے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا۔اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات ، صوابی، باجوڑ، شانگلہ، مالاکنڈ ڈویژ، ہزارہ ڈویژن، گلگت،  وزیرستان، کوہاٹ ، راولاکوٹ اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 تھی اور اس کی گہرائی 251 کلومیٹر تھی۔