کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیالکوٹ سے لندن کے لیے پی آئی اے کی براہ راست ہفتہ وار پر واز 11 ستمبر سے شروع ہو گئی۔ گزشتہ ایک سال کے دوران پی آئی اے کا یہ10واں نیا روٹ ہے۔پی آئی اے اب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہفتہ وار 20 پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔پہلی پرواز پی کے 777 کے مسافروں کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار، پی ائی اے کے ہیڈ آف سیکورٹی اینڈ ویجلینس ائر کموڈور شاہد قادر،، چیئرمین سیال ندیم انور قریشی،چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ر) محمد عابد نذیر، سٹیشن مینیجر پی آئی اے طارق گلزار اور دیگر حکام نے الوداع کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیالکوٹ تا لندن پروازوں سے پی آئی اے کے ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا اور پروازیں شروع ہونے سے بالخصوص کارگو بزنس کو فروغ ملے گا۔پی آئی اے کے سی ای او ائر مارشل ارشد ملک نے سیالکوٹ سے لندن پرواز کے آغاز پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہماری یہ کوشش ان شا اللہ کامیاب رہے گی۔