کوئٹہ ،گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

188

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گاڑی الٹنے کے باعث ایک شخص جاں بحق تین زخمی ہو گئے۔لیویز کے مطابق واقعہ زرد آلو کے مقام پر پیش آیا جہاں پشین سے ہرنائی جانے والی گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی ، حادثے میں ایک شخص سیف اللہ جاں بحق ،یاسر ، طفیل آغا، محمد عمر زخمی ہو گئے ، لاش اور زخمیوں کو ڈٰی ایچ کیو اسپتال ہرنائی متنقل کیا گیا جہاں لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پشین سے ہے اور وہ پکنک منانے ہرنائی جارہے تھے ، حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔