پاکستان میں دنیا کی تیز ترین ٹرینیں چلائی جائیں گی، شیخ رشید

176

شکارپور (نمائندہ جسارت) کشمیر اسپیشل ٹرین کے ذریعے وفاقی وزیر ریلوی شیخ رشید شکارپور ریلوے اسٹیشن پہنچے، جہاں پر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال کے اندر شکارپور کے ریلوے ٹریک کو بہتر کیا جائے گا جبکہ ایک نئی ٹرین بھی چلائی جائے گی جو شکارپور والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہوگی۔ پاکستان میں دنیا کی تیز ترین ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ ریلوے میں ڈیڑھ لاکھ نوکریاں دی جائیں گی، سندھ کے عوام میں پنجاب کے عوام سے زیادہ جذبہ ہے، سندھی بڑے مہمان نواز ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زرداری کے دوستوں نے پیسے دینے شروع کیے ہیں، زرداری دوستوں میں تقسیم کرکے کھاتا ہے، اسی لیے ان کے دوستوں نے پیسے دینے شروع کیے ہیں۔ نواز شریف اکیلے کھاتا ہے اسی لیے وہ پیسے نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے جو حرکت کی ہے اس کا حل جنگ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل ہوں۔