امریکی خاتون کی حرکت نے دل دہلا دیے

491

بچی کو تھیلے میں ڈال کر امریکا اسمگل کی کوشش کرنے والی خاتون کو منیلا ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیاگیا۔

امریکی خاتون کا دعویٰ تھا کہ بچی ان کی خالہ کی ہے جسے وہ ڈومیسٹک پرواز کے ذریعے ڈاواؤ سے منیلا لائی ہے تاہم وہ بچی کے سفری دستاویز اور پیدائش کی سند پیش کرنے میں ناکام رہی۔

خاتون پر انسانی اسمگلنگ اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ بچی کی عمر صرف 6 دن ہے  اور ڈاکٹرز نے بچی کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔