سیکورٹی خدشات کے  پیش نظر حمزہ شہباز  کوٹ لکھپت جیل منتقل

144

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کے نائب صدر حمزہ شہباز کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ مسلم لیگ(ن)کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ڈسٹرکٹ کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی سالگرہ منانے
کے لیے 200سے زاید کارکن ڈسٹرکٹ کیمپ جیل کے باہر پہنچے، بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں کے جمع ہونے سے جیل کے باہر امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی اور فیروزپور روڈ پر 2گھنٹے سے زاید وقت تک ٹریفک شدید دبائو کا شکار رہی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی کارکنان کے جیل کے باہر جمع ہونے کے واقعے کے بعد جیل حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ جیل کے باہر آئے روز لیگی کارکنوں کی آمد سے سیکورٹی کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں لہٰذا حمزہ شہباز کو ڈسٹرکٹ کیمپ جیل سے سینٹرلجیل کوٹ لکھپت منتقل کردیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو 4ستمبر کو احتساب عدالت نے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ کیمپ جیل منتقل کیا تھااور ان کی جیل منتقلی سے متعلق احتساب عدالت کو آج آگاہ کیا جائے گا۔
حمزہ شریف