کوئٹہ بم دھماکوں کے تناظرمیں آئی جی سندھ نے پولیس کوہائی الرٹ کردیا

162

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ پولیس آئندہ احکامات تک ریڈ الرٹ کر دیا گیا ،آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کوئٹہ میں یکے بعددیگرے 2 دھماکوں کے تناظر میں سندھ پولیس کو آئندہ احکامات تک ریڈ الرٹ کرتے ہوئے سیکورٹی اقدامات انتہائی چوکنا اورمستعد رہتے ہوئے انجام دینے کے ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوںکہا کہ ڈیوٹی پرموجودپولیس افسران و جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کاپابند بنایا جائے۔