سکھر (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر، کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے سول ڈیفنس کے تمام رینکس سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں کو محرم الحرام میں اپنے فرائض سر انجام دینے کے لیے طلب کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سکھر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام رضا کار 5 اور 10 محرم کو ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر کی سربراہی میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ اس مقصد کے لیے ایڈیشنل کنٹرولر کی جانب سے اسپیشل ڈیوٹی لیٹرز کا اجرا کیا جائے گا جن کے بغیر کوئی بھی رضاکار اپنے فرائض انجام نہیں دے سکے گا۔