مخالفین کو چور کہنے والا نیازی کرپٹ مافیا کا حمایتی نکلا، راجا پرویز اشرف

142

فیصل آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیرا عظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیا سی مخالفین کو چور ڈاکو کہنے والا نیازی خود کرپٹ مافیا کا سب سے بڑا حمایتی نکلا نااہل وزیر اعظم عمران خان کے مشیروں نے اپنی ہی کمپنیوں کو غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی کے اربوں روپے کیسے معاف کردیے؟ نااہل نیازی جی ماضی میں قرضے معاف کرنا برا تھا اب کیسے اچھا ہوگیا ؟نئے
پاکستان میں غریبوں کیلیے معاشی تنگ دستی اور من پسند اشرافیہ کیلیے قرضوں کی معافی ؟تبدیلی سرکار کی اصلیت اب عوام اور میڈیا کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنی رہائش گاہ گوجر خان میں پیپلزپارٹی یورپ کے مرکزی صدر اور فیصل آباد کے جیالے لیڈر ڈاکٹر ارشاد علی کمبو ہ کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم سوال کررہی ہے کہ 228ارب روپے کس کے باپ کا پیسہ تھا جو صدارتی حکم پر فوری معاف ہوگیا؟اپنوں کو نوازنے کیلیے 3 ارب روپے کی ڈکیتی کہاں کا انصاف ہے؟ پیپلزپارٹی تبدیلی سرکار کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔
راجا پرویز اشرف