سندھ میں فارورڈ بلاک بنانا ہے تو بسم اللہ،خورشید شاہ

229

سکھر(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران گدھا اور گھوڑاساتھ ملا رہے ہیں کسی کو کوئی حق نہیں کہ ایک بند کمرے سے جاری کردہ
آرڈیننس میں اربوں کا قرض معاف کردے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میری گرفتاری کی جھوٹی خبریں حکومت کے کہنے پر میڈیا میں چلائی گئیں جس سے میڈیا کا امیج خراب ہوا جس نے بھی ملک کے ساتھ فراڈ کیا ہے ، رشوت خوری کی ہے سب کا ایک طرفہ احتساب ہو نا چاہیے۔ ڈیم کے نام پر چندہااکٹھا کرنے والا 6 ماہ سے غائب ہے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بڑے منصب پر بیٹھ کر قوم کے ساتھ دھوکا کرکے چلا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اگر سندھ میں فارورڈ بلاک بنانا چاہتی ہے تو تو مارشل لاء اور انکے دور میں فرق نہیں رہے گا ۔فارورڈ بلاک کا رواج ڈالنا غلط ہے اگر رواج ڈال رہے تو بسم اللہ کوئی نہیں روکے گا ۔ خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ آصفہ عکس بے نظیر بھٹو ہے ،سیاست میں ہے اور رہے گی ۔
خورشید شاہ