حکومت مسئلہ کشمیر پرصرف زبانی کلامی اچھل کود کررہی ہے،عملی طور پر کچھ نہیں کیا،سراج الحق

300

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 5 اگست کے بعد حکومت صرف زبانی کلامی اچھل کود کر رہی ہے عملی طور پر کچھ نہیں کیا ابھی تک ہماری حکومت صرف ٹیلیفون کا سہارا لے رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے بڑوں کے قرضے معاف کرکے وہی کام کیا جو سابقہ حکومتیں کرتی تھیں ، جنہوں نے اربوں روپے ہڑپ کیئے حکومت ان کو ریلیف دے رہی ہے ، جس چیز کی یہ نفی کرتے تھے وہی کام خود کر رہے ہیں.

سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ شرمندگی ہوتی ہے کہ جب وزیراعظم فون کرتا ہے اور کوئی فون اٹھاتا نہیں ہے، 5 اگست کے بعد حکومت صرف زبانی کلامی اچھل کود کر رہی ہے،عملی طور پر کچھ نہیں کیا ابھی تک ہماری حکومت صرف ٹیلیفون کا سہارا لے رہی ہے.