وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

279

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کو ٹیلیفون کیا اور پاک سعودی تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایک ماہ سے جاری کرفیو کے باعث کشمیریوں کی حالت زار اور  بحران سے پیدا ہونے والے نقصانات کاجائزہ بھی لیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کشمیر کے معاملے پر 2 ہفتوں کے دوران محمد بن سلمان سے یہ تیسرا رابطہ ہے۔