پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم کی کاردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری تعلیم اور بورڈ کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں آٹھویں جماعت کے امتحانات تعلیمی بورڈ کے تحت کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کی سماعت جسٹس قیصر ریشد اور جسٹس عبدالشکور نے کی۔
جسٹس قیصر ریشد نے خیبرپختونخواکے محکمہ تعلیم کی کاردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کبھی پانچویں اورکبھی ہشتم جماعت کےامتحانات بورڈ کےتحت کردیتےہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک حکومت ذریعہ تعلیم کواردو جبکہ دوسری پھرانگریزی کردیتی ہے۔
جسٹس قیصر نے مزید کہا کہ آپ نےطلباکوپریشان کردیا ہے۔ بچوں کے مستقبل کا مسئلہ ہےیہ کھلواڑ بند کیا جائے۔
جس پرمحکمہ تعلیم کے پروسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ طلبا کی بہتری کے لیے بورڈامتحان لیتاہے۔ پروسیکوٹر نے استدعا کی کہ یہ ہمارا مینڈیٹ ہے۔
عدالت نے سیکریٹری محکمہ تعلیم اوربورڈ کے پیش ہونے تک سماعت ملتوی کردی۔