بہاولپور کو علیحدہ صوبہ بنانے سے متعلق سینیٹ میں بل پیش

110

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں بہاولپور جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے حوالے سے بل پیش کردیا گیا ہے ،بل سینیٹ میں پیپلز پارٹی اورجماعت اسلامی کے اراکین کی جانب سے پیش کیا گیا،چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کردی۔ پیر کو سینیٹ میںبہاولپور جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے حوالے سے بل پیش کردیا گیا ۔ بل کے محرک پیپلز پارٹی اور جماعت
اسلامی کے اراکین تھے۔ بل کی حمایت ایوان بالا میں مسلم لیگ ن نے بھی کی تھی اور بعد ازاں تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حوالے سے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے بل کمیٹی میں بھیجنے کی سفارش کی جس پر چیئرمین سینیٹ نے بل کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
بہاولپور /بل پیش