قومی اسنوکر ٹیم پہلی سارک ا سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، منور حسین شیخ

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر)2 رکنی قومی ا سنوکر ٹیم پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، پاکستان اسنوکر فیڈریشن کے صدر منور حسین شیخ نے بتایا کہ2 رکنی قومی ٹیم میں محمد بلال اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ ریفری ہونگے۔ یہ چیمپئن شپ آج سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکامیں شروع ہو گی اور چیمپئن شپ میں 5 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان بنگلا دیش سمیت پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں، چیمپئن شپ 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لئے بھرپور محنت کر رکھی ہے۔
فخر زمان پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے
لاہور (جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ فخر زمان پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے ۔ دائیں گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے فخر زمان کو ایک ہفتے کا آرام تجویز کیا گیا ہے۔پی سی بی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے فخر زمان کے ایم آر آئی اسکین کا جائزہ لیا ہے۔ کمیٹی نے فخر زمان کے لیے ری ہیب پروگرام جاری کردیا ہے۔ میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی 10 روز بعد فخر زمان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لے گی۔