بختاور زرداری کی سندھ کے بڑے وڈیرے سے شادی کا انکشاف

243

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ظفر ہلالی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری سے متعلق خبر دے دی۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ بختاو کی سندھی وڈیرے کے ساتھ شادی ہونے لگی ہے۔ بہت اچھی بات ہے اگر وہ خوش ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ آصفہ زرداری آ کر تقریر کر رہی تھی اور اس موقع پر بلاول نہیں تھا۔آصفہ کی عمر کیا ہو گی جو اسے پاکستان کی سیاست کے گند میں لا رہے ہیں۔ آصفہ پڑھی لکھی ہے ، اچھی بچی ہے، ایسا لگ رہا تھا کہ بی بی بول رہی ہے۔ اب اس کو کیا فائدہ ہو گا سیاست میں گھسیٹنے کا۔ انہوں نے بتایا کہ آصفہ کو اسی لیے سیاست میں لایا جا رہا ہے کیونکہ سننے میں آیا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول کی آپس میں کوئی جھڑپ ہوئی ہے اور وہ کافی دن سے اْن سے ملے نہیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی البتہ افواہیں تو ہیں اور مجھے بھی ایک ایسے شخص نے بتایا ہے جو ایسی چیزوں پر نظر رکھتا ہے۔دوسری جانب یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پرپی پی کارکنوں کی انتہائی کم تعداد کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کارکنوں کی کم تعداد کا کوئی پارٹی رہنما ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی آمد کے باوجودکارکنان کے نہ پہنچنے کا نوٹس لے لیا گیا جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے وزراء کی عدم شرکت پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ جس روز آصف زرداری نے عدالت ،نیب یا اسپتال آنا ہوتا ہے اسی رات کارکنان کوان کی آمد کے بارے آگاہ کیا جاتا ہے ، مختصر وقت کی وجہ سے کارکنان کا متعلقہ مقام پرپہنچنا مشکل ہوجاتا ہے۔جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا کہ آصف زرداری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی کے چند افراد واٹس ایپ پر رہنماؤں کوآگاہ کرتے ہیں لیکن ان رہنماؤں کو عدالت یا اسپتال پہنچنے کی سخت تاکید نہیں کی جاتی جس وجہ سے وہ اس میسج کو معمول کا مسیج ہی سمجھتے ہیں۔
ظفر ہلالی