لاڑکانہ، بیٹے کے قتل میں نامزد ملزم پانچ  روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

124

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سفاک انسپکٹر اللہ ڈنو سانگی کی جانب سے اپنے جوان سالہ بیٹے ذوالقرنین عرف ساگر سانگی کو بے رحمانہ طریقے سے تشدد کرنے کے بعد گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم انسپکٹر کو ریمانڈ کے لیے ففتھ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ریمانڈ کے بعد ملزم انسپکٹر کو تھانہ مارکیٹ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم گرفتاری کے بعد مسلسل عجیب و غریب حرکات کررہا ہے تاہم اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔