اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے نیب کوسابق صدرپاکستان آصف زرداری وغیرہ کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار4ملزمان سے جیل تفتیش کی اجازت دیدی۔گذشتہ روز نیب کی طرف سیدرخواست دائرکرتے ہوئے استدعاکی گئی کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کے شریک ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے گرفتارملزمان اسلم مسعود، حسین لوائی،بلال شیخ، مصطفیٰ ذولقرنین سے مزید تفتیش کی اجازت دی جائے،عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیاکہ 31 اگست کو جیل میں شریک ملزمان سے 2 گھنٹے کیلئے تفتیش کر سکتے ہیں۔
آصف زرداری تفتیش