کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں غفلت برتنے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو فارغ کردیا گیا۔ایم ایس چلڈرن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کے مطابق گزشتہ رات سی ایچ کیو میں ایک سالہ بچے عبدالصبور کو علاج کے غرض سے لایا گیا ، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر ممتاز مگسی نے بیمارے بچے کا معائنہ کرنے کے بجائے لواحقین کو مریض کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ، ڈاکٹر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ چلڈرن اسپتال میں جدید سہولیات اور ادویات دستیاب ہونے کے باوجود ڈاکٹر نے بیمار بچے کا علاج نہیں کیا ، غفلت پرتنے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر ممتاز مگسی کو فارغ کردیا گیا ، ایم ایس کی ہدایت پر اسپتال انتظامیہ نے متاثرہ بچے کو نجی اسپتال سے دوبارہ چلڈرن اسپتال منتقل کردیا جہاں بچے کا علاج جاری ہے۔