پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا

999

پاکستان نے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیاہے۔ان کاکہنا ہے کہ میزائل کا تجربہ گزشتہ رات کیا گیا جس میں میزائل داغنے کی کامیاب تربیتی مشق بھی کی گئی۔

بیلسٹک میزائل 290 کلو میٹر تک وارہیڈ لے جانےاور زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ کامیاب میزائل تجربے پر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، پاک بحریہ کے سربراہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے قوم کو مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا ہے۔