لاڑکانہ ،رکشے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی

152

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سول لائن کی حدود لاہوری محلہ روڈ پر تیز رفتار رکشا اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں گورنمنٹ سینٹ جوزف ہائی اسکول میں زیر تعلیم نویں جماعت کے طالبعلم 16 سالا علی رضا سومرو اور عمار چنہ شدید زخمی ہوئے جبکہ حادثے کے بعد رکش ڈرائیور فرار ہوگیا۔