نئی دہلی: بھارتی صحافی اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے بھارت نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف جنگ کررہا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے اس سیکولر ملک کے اونچی ذات کے ہندوؤں نے اقلیتوں کے خلاف اپنی فوج کو استعمال کیا ہے۔
بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ پاکستان نے کبھی اپنے لوگوں کے خلاف فوج استعمال نہیں کی مگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر، منی پور، ناگا لینڈ، میزورام، تلنگانہ، پنجاب، گوا اور حیدرآباد میں اپنی فوج تعینات کررکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمان بستے ہیں، پنجاب میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، ناگالینڈ اور منی پور میں قبائلی علاقے کے لوگ رہتے ہیں جبکہ میزورام میں عیسائیت مذہب کے پیروکاروں کی تعداد زیادہ ہے،اور انہی تمام علاقوں میں بھارت نے فوج تعینات کی ہوئی ہے۔