لاہور(وائس آف ایشیا) یکجہتی کشمیر سپورٹس فیسٹیول والی بال چمپئن شپ فرینڈز والی بال کلب کھائیگلہ راولا کوٹ نے جیت لی۔فائنل میچ میں یونائیٹڈکلب دوتھان ضلع پونچھ کو2-0 سیٹس سے شکست دی۔تفصیلات کے مطابق مشعل یوتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام جبکہ اوورفلوئنگ مرسی فائونڈیشن اورگلف پیلس ہوٹل راولا کوٹ کے اشتراک سے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ’’ یکجہتی کشمیر سپورٹس فیسٹیول والی بال چمپئن شپ ‘ ‘آزاد کشمیر کے خوبصورت شہر راولاکوٹ میںمنعقد کی گئی جس میں آزاد کشمیر کی دس ٹیموں نے حصہ لیا۔نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل فرینڈز والی بال کلب کھائیگلہ نے پہلے سیٹ میں یونائیٹڈکلب دوتھان ضلع پونچھ کی ٹیم کو 25 کے مقابلے میں 17 پوائنٹس سے ہرایا ۔اور دوسرے سیٹ بھی حریف ٹیم کو 25 کے مقابلے میں12پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دوتھان شہدا ء آباد کی گرائونڈمیں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں فرینڈز کلب کے نوجوان کھلاڑیوں ایان اعجاز ،امان اعجاز ،شہریار ارشد اور زونیر جمیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین سے خوب داد حاصل کی۔ منشاء عظیم اورمحمد ارشاد نے ریفری کے فرائض سر انجام دئیے۔فیصلہ کن میچ سے قبل ’’ یکجہتی کشمیر سپورٹس فیسٹیول ‘ ‘ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سلیم شاکر ،سیکرٹری اسرارچغتائی اور کواڈینیٹروسیم سلیم نے مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا،اس موقع پر مشعل یوتھ سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل کاشف سجن بھی موجود تھے۔ فائنل میچ کے اختتام پر راولاکوٹ کے معروف سیاسی وسماجی رہنماسردار طلعت محمود نے میںفاتح ٹیم کے کپتان کو زونیر کو ونر اپ ٹرافی دی ۔جبکہ اوایم پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر وکٹر لعل نے یونائیٹڈکلب دوتھان کے کپتان محمدشہباز کورنر اپ ٹرافی دی اور چمپئن شپ کے بہترین شمیشر ایان اعجاز اوربیسٹ بالاکر امان اعجاز کوخصوصی کیش پرائز بھی دئیے۔