پاکستان اسکواش فیڈریشن کا پشاور  میں ورلڈ جونیئر یا ایشین جونیئر  اسکواش چیمپئن شپ منعقد کرانے پر غور

134

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور سابق عالمی چیمپئن قمر زمان نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر میں پشاور میں ورلڈ جونیئر یا ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ منعقد کرانے پر غور کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ورلڈ ا سکواش فیڈریشن کو جلد مراسلہ بھجوائیں گے۔ گزشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن اسکواش کے فروغ اور بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور اسلام آباد سمیت لاہور اور کراچی میں عالمی مقابلے بحال ہو چکے ہیں تاہم پشاور میں بین الاقوامی مقابلے کرانے کیلئے بھرپور کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں پشاور میں ورلڈ جونیئر یا ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن کرانے پر غور کررہے ہیں۔ اس حوالے سے فیڈریشن، ورلڈ ا سکواش فیڈریشن کو مراسلہ بھجوائیں گے وہاں سے اجازت نامہ ملنے کے بعد پشاور میں بین الاقوامی مقابلے بحال ہو جائیں گے۔