پی سی بی کے نئے آئین سے متعلق جلد حکمت عملی بنائی جائے گی،میربنگل خان

232

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)وزیراعلی سندھ کے کھیلوں اور ورلڈ لائف کے معاون خصوصی میر بنگل خان مہر نے کہا ہے کہ پی سی بی کے نئے آئین کے متعلق جلد سندھ کے تمام ریجنس اور آرگنائزر کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائی جائے گی ۔سندھ کے قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے اور کھیلوں کوترقی دلانے کے لیے پالیسی بنائی جارہی ہے ۔یہ بات انھوں نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اور اس کے خلاف ہر سطح پر اور ہر فورم میں آواز بلند کی جائے گی انھوں نے کہا کہ سندھ گیمز سندھ کے کھلاڑیوں کو آگے لانے میں اہم کردارادا کر سکتا ہے اس لیے اس پر توجہ دی جارہی ہے کہ اس سے بھر پورفائدہ اُٹھایا جائے اور سندھ کھلاڑیوں کی بھر سرپرستی کرکے آگے بڑھایا جائے انھوں نے کہا اولمپکس گیمز میں شامل تمام کھیلوں کے مطابق ہم سندھ کے کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ پر ان میں شامل ہو کر اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں۔ انھوں نے کہاس ورلڈلائف کا محکمہ اچھا کام کر رہا ہے گزشتہ روز ٹنڈوجام سے ہرن کی اسملنگ کو ناکام بنایا ہے ہم غیر قانونی شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کر رہے ہیںہم اس نایاب پرندوں کی نسلیں جو ختم ہونے پر تھیں ہم ان کی افزائش نسل بھی کر رہے ہیں اور انھیں شکاریوں سے بھی بچا رہے ہیںانھوں نے اس قدرتی ماحول کو بچانے کے لیے اب عوام کو بھی آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا اور حکومت سندھ کی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگااور اس سلسلے میں اور کھیلوں کے سلسلے میں ایک پالیسی بھی بنائی جارہی ہے جس پر عمل کرنے سے سندھ کا قدرتی ماحول بہتر ہوگا اور کھیلوں کے میدان میں بھی ترقی ہوگی۔