ہوبرٹ نے ونسٹن سالم ٹینس مینز سنگل ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی

286

واشنگٹن (جسارت نیوز)پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکاز نے ونسٹن سالم ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگل ٹائٹل کر تاریخ رقم کر دی، وہ37برس بعد اے ٹی پی ٹور ٹائٹل جیتنے والے پولینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں حریف فرانسیسی کھلاڑی بینوئٹ پیئر کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔پولینڈ کی طرف سے اس سے قبل 1982 میں ووجٹیک نے اے ٹی پی ٹور ٹائٹل جیتا تھا۔ اتوار کو امریکا میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں ہوبرٹ ہرکاز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینوئٹ پیئر کو 6-3، 3-6اور 6-3سے شکست دے کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دوسری طرف برازیلین کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ نے ونسٹن سالم ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔اتوار کو امریکا میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں مارسیلو میلو اور لیوکاز کیوبٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیکولاس مونروئے اور ٹینیز سینڈگرین پر مشتمل امریکن جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-1 اور 10-3 سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔