امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آج اگر مقبوضہ کشمیر کو انڈیا کا قبرستان نہ بنایا تو کل یہ لڑائی اسلام آباد میں لڑنا ہوگی۔
مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت تبدیل کرنے اور کشمیریوں پر قابض فوج کے مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت کشمیر بچاؤ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سےگونگا، بہرہ اور اندھا بن چکا ہےآج اگر ہم نے مقبوضہ کشمیر کو انڈیا کا قبرستان نہ بنایا تو کل یہ لڑائی اسلام آباد میں لڑنا ہوگی، اگر حکومت کشمیریوں کی مدد کیلئے نہیں بڑھتی، تو ہم ایک اور بغداد دیکھ رہے ہیں۔