کوئٹہ‘ غیر قانونی بھرتیوں اور بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت‘ فیصلہ محفوظ

137

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ کی احتساب عدالت میں غیر قانونی بھرتیوں اور بدعنوانی کی سماعت ہوئی۔ سابق ایم ڈی لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی شجاع الملک گچکی و دیگر کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔احتساب عدالت کے جج منور احمد شاہوانی نے کیس سماعت کی۔ دوران سماعت فریقین کی حتمی بحث مکمل ہونے پرکیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو 10 ستمبر کو سنایا جائے گا۔علاوہ ازیں احتساب عدالت میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہوئی۔ سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن قیوم بابئی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت 2گواہان عدالت میں پیش ہوئے تاہم وکلا صفائی کی عدم پیشی کے باعث بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔بعدازاںعدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔