واشنگٹن (جسارت نیوز) برازیلین کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ نے ونسٹن سالم ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ گزشتہ روز امریکا میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں مارسیلو میلو اور لیوکاز کیوبٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیکولاس مونروئے اور ٹینیز سینڈگرین پر مشتمل امریکن جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-1 اور 10-3 سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔