کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) انٹر نیشنل فورم سے الحاق شدہ پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام 26تا27اکتوبر ایکسپو سینٹر میں تیسرے دو روزہ نیشنل فیملی ایکسپو اینڈ نیشنل ٹیلنٹ کا انعقاد کیاجائے گا،اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی بیٹھک اسکول نیٹ ورک اور آغوش ہوم کو عطیہ کی جائے گی،
ان خیالات کا اظہا ر پاکستان بزنس فورم کے سہیل عزیز نے ہفتے کو کراچی پریس کلب میں پریس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیا،اس موقعے پر پاکستان بزنس فورم کے سیکر ٹری جنرل عرفان اللہ والا،بیٹھک اسکول نیٹ ورک کے عمیراحمد،ر آغوش ہوم کے سید محمد یونس، چیز اپ کے سی ای او سلمان بشیر،آفاق کے ضیاء الرحمن سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
سہیل عزیز نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام کراچی ایکسپو سینٹر میں فیملی ایکسپو اینڈ نینشل ٹیلنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شریک ہوں گی۔ دو روزہ نیشنل فیملی ایکسپو اینڈ نیشنل ٹیلنٹ کی تقریب شیلڈ کاپوریشن، مارٹن ڈاؤ دوا ساز کمپنی، چیز اپ، کوئس شربت، میزان بنک، فرسٹ پیراماؤنٹ مضاربہ اور اربن سول کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل فیملی ایکسپو کے انعقاد کا مقصد شہر کراچی میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور کراچی کے شہریوں کے لیے تفریح کے موقع کے ساتھ شاپنگ کی سہولت ہے۔ تقریب میں ممتاز کاروباری و سماجی شخصیات، کھلاڑیوں اور میڈیا اراکین میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام 26تا27اکتوبر کراچی ایکسپو سینٹر میں دو روزہ کے دوران 2 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آغوش ہوم کے سید محمد یونس نے کہا کہ ا لخدمت آغوش ہوم ضلع مٹیاری ہالا میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے 2ایکڑ رقبے پرآغوش ہوم تعمیر کیے جائیں گے، جہاں سندھ بھر سے 200بے سہارا یتیم بچوں کو میرٹ کی بنیادپرداخل کیا جائے گا،
بچوں کے لیے معیاری تعلیم، رہائش، طعام، کھیل کود اور ہم نصابی سرگرمیاں یتیم خانے کے تصور کر بدل کردکھ دیں گی،اور یہ سند ھ کا پہلا منصوبہ ہ ہو گا جو2020میں مکمل ہو گا،
بیٹھک اسکول نیٹ ورک کے عمیراحمد نے کہا کہ بیٹھک اسکول نیٹ ورک کا ہدف ہے کہ 2050 ء تک تقریباً ڈھائی کروڑ طلباء و طالبات کو تعلیم فراہم کی جائے، جبکہ گوادر اور جیوانی میں اسکولز تعمیر کئے جا چکے ہیں۔ اس وقت بیٹھک اسکول نیٹ ورک کے تحت 142 اسکولز میں 18لاکھ طلباء و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
چیز اپ کے سی ای او سلمان بشیر نے کہا کے پاکستان بزنس فورم کا یہ علم دوست اقدام مستقبل کے معماروں کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔انہوں نے بیٹھک اسکول پروجیکٹ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیٹھک اسکول نے کراچی اور اس کے مضافات میں کچی آبادیوں، گاؤں، گوٹھوں اور پسماندہ بستیوں میں سالہا سال سے نادار طلبہ و طالبات کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
بیٹھک اسکول غریب بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی چیز اپ کا پاکستان بزنس فورم کے ساتھ مکمل تعاون رہے گااور اس نیٹ ورک کو مزید آگے بڑ ھانے کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کر یں گے،
آفاق کے ضیاء الرحمن نے بھی اپنے پر وجیکٹ کے حوالے سے تعارف پیش ؎ کیا،
آخر میں پاکستان بزنس فورم کے سیکر ٹری جنرل عرفان اللہ والا نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر میں تیسرے دو روزہ نیشنل فیملی ایکسپو اینڈ نیشنل ٹیلنٹ میں کراچی کے شہریوں کیلئے تفریح و معلومات کی فراہمی کا بھرپور انتظام کیا جائے گا جس میں طلبہ و طالبات، فیملیز اور بچوں کی بڑی تعداد شرکت کر ینگے گی۔
فیملی ایکسپو میں کتابوں سمیت مختلف مصنوعات کے اسٹالز لگائے جائے گے، جبکہ ہونہار اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو یادگاری شیلڈز اور ایوارڈ بھی دیے جائنگے۔انہوں نے کہا کہ 2021میں پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام کراچی میں انٹر نیشنل فیئر کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اسلامی ممالک سے بڑی تعدا د میں لو گ میں شریک ہو ں گے۔