باکسر عامر خان کا کشمیر جانے کیلیے جلد پاکستان آنے کا اعلان

158

لندن،لاہور (آن لائن) برطانوی باکسر عامر خان نے کشمیر جانے کے لیے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ 32سالہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر جانے کے لیے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ عامر
خان کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ نے آرٹیکل 370 اے ختم کر دیا ہے جس کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کر سکیں گے، بھارت کے آئین میں کشمیر سے متعلق دفعہ 370 کی شق 35 اے کے تحت غیر کشمیری مقبوضہ وادی میں زمین نہیں خرید سکتے تھے۔
عامر خان اعلان