اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے مستقبل سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 3 ماہ میں سیاسی منظر بالکل تبدیل ہو جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر نے پاکستان میں قومی حکومت کا عندیہ دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان 2020 تک وزیراعظم نہیں رہیں گے۔سابق صدر کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو ملا کر ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے جولائی 2019 میں بھی پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان کی حکومت جارہی، بس 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بٹن دبانے سے نہیں جدوجہد سے جائے گی اور اپوزیشن جدوجہد کر رہی ہے۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی
زرداری کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے ۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل اس ٹیم نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کا جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کو بتایا گیا تھا جیل میں آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے ایک میڈیکل اسپیشلسٹ، دل کے امراض کے ماہر، کمر درد کے ماہر اور بعض دیگر ماہرین پر مشتمل ٹیم نے آصف زرداری کا معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا ہے کہ سابق صدر کی کمر اور اعصاب کی تکلیف بہت شدت اختیار کر گئی ہے اور انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے ان کی ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا علاج شروع کیا جا سکے۔ڈاکٹروں کے مطابق آصف زرداری کی کمر اور گردن کے پٹھوں میں شدید اکڑا ہے جو مزید پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیںلاحق ذیابیطس کا مرض بھی پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے جس کی وجہ سے انہیںہر وقت طبی نگرانی اور علاج کی ضرورت ہے جو صرف اسپتال ہی میں فراہم کیا جا سکتا ہے۔
زرداری