لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور سر لنکا کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان میں ہوگی، کراچی 3 ایک روزہ میچز کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ 3 ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی لاہور کے حصے میں آئے گی ۔
سریز کا باقائدہ آغاز 27 ستمبر، دوسرا 29 ستمبر جبکہ تیسرا ایک روزہ میچ 2 اکتوبر کو ہوگا، 3 ٹی ٹونٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔