وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو اپنا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں جس کے بعد وزیراعظم نے فواد چوہدری کو اپنا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیراعظم کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے، فواد چوہدری بطور ترجمان وزیراعظم تعیناتی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔