نیب کو شاہد خاقان سے بلٹ پروف گاڑیوں کی تفتیش کی اجازت مل گئی

128

اسلام آباد (آن لائن ) احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے نیب کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں شامل تفتیش کر نے کی اجازت دے دی گئی۔ تفتیشی افسر عبدالماجد عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ نیب کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کی اجازت دی جائے، نیب کی طرف سے نواز شریف، فواد حسن فواد، آفتاب سلطان سمیت دیگر افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کی اجازت دے دی۔