اسلام آباد ہائی کورٹ نے وڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کا حکم دیا اور رجسٹرار نے ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ بھیجنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ بادی النظر میں جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، انہوں نے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کیا، ان کے خلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائی کورٹ کرے گی۔
نوٹی فکیشن کے اجرا سے قبل ارشد ملک پانچ گھنٹے تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں موجود رہے۔
سپریم کورٹ میں ارشد ملک وڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔