قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں اضافہ

362

کراچی: قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں اضافہ کردیا گیا ، رانا ظہیر احمد قومی ہاکی ٹیم کوچ تعینات کردیئے گئے ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  رانا ظہیراحمد اس سے قبل بھی پاکستان ہاکی ٹیم میں بطور کوچ خدمات سرانجام دے چکے ہیں،رانا ظہیر احمد ایف آئی ایچ سے ہائی پرفارمنس کوچنگ کورس کوالیفائیڈ ہیں۔

یاد رہے کہ رانا ظہیرایشیا یوتھ اولمپکس کوالیفائینگ راؤنڈ انڈر 17 ایشیا کپ کی گولڈ میڈل ٹیم کے کوچ بھی رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے  مینجر و ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کی زیرنگرانی قومی ہاکی فٹنس و ٹریننگ کیمپ 25 گست سے لاہور میں منعقد ہوگا،قومی ہاکی کوچز اولمپین وسیم احمد، اجمل خان، اولمپین سمیر حسین اور رانا ظہیر کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔