قومی کراٹے چیمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہوگی

161

اسلام آباد (جسارت نیوز) قومی کراٹے چیمپئن شپ (آج) جمعرات سے لاہور میں شروع ہوگی، پاکستان واپڈ ٹائٹل کادفاع کرے گی۔ گزشتہ روز پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل عندلیب سندھو نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو مرد اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں حصہ لیں گے ان ٹیموں میں دفاعی چیمپیئن پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز، پاکستان پولیس،بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوااور اسلام آباد شامل ہیں، چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی کومتے، ٹیم کومتے، انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا شامل ہیں خواتین کے ایونٹس: انفرادی کمیتے 45, 50, 55, 61, 68, پلس68 کلو گرام, انفرادی کاتا, ٹیم کاتا۔ مردوں کے ایونٹس: انفرادی کمیتے 50, 55, 60, 67, 75, 84, پلس 84 کلو گرام, انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا کے ایونٹس شامل ہیں۔