چین کا جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف برقرار رکھنے کا خیر مقدم

328

چین نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئندہ تین سال کیلئے سپہ سالار برقرار رکھنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید غیر معمولی قائدانہ صلاحیتیں رکھنے والے پاک فوج کے سربراہ ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چین کی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں، پاک چین تعلقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا، یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پاک فوج ملکی سلامتی میں بہترین کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن کیلیے کردار جاری رکھے گی ۔