آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دینی مدارس قومی دھارے میں لانے کی کوشش کے مثبت اثرات ہونگے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر میڈیٹ امتحانات میں نمایاں نمبر لینے والے اتحاد تنظیمات مدارس کے طلبا سے ملاقات کی،4طالبات سمیت13 طلبہ نے مختلف بورڈز میں پوزیشنیں حاصل کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دی اورپوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات، والدین اور اساتذہ میں سووینئرز تقسیم کئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دینی مدارس کے طلباء محنت جاری رکھیں ، مدارس کے طلباء ملکی ترقی میں کردار ادا کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس قومی دھارے میں لانے کی کوشش کے مثبت اثرات ہونگے،مدارس قومی دھارے میں لانے سے طلباء کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔