راجا پرویز اشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس

165

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر
متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 27اگست تک جواب طلب کرلیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ دور ان سماعت راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے۔ وکیل نے کہاکہ نو اور دس ستمبر کو بیرون ملک کانفرنس میں شرکت کے لیے جانا ہے،پہلے بھی آٹھ دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت لیکر واپس آیا ہوں۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ،نیب اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو نوٹس جاری کر دیے ۔کیس کی مزید سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
ای سی ایل نام