مقبوضہ کشمیر میں انسانیت تڑپ رہی ہے‘ آصف زرداری

258

اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت تڑپ رہی ہے‘ کہا جا رہا تھا کہ مودی جیتے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا کیا انہوں نے خواب دیکھا تھا کہ مودی کے جیتنے سے مسئلہ کشمیر حل ہوگا اور خطے میں امن آئے گا۔ منگل کو پیپلز پارٹی میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ بھارتی گجرات میں قتل عام
کروانے والے مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں‘ بھارت ظلم و جبر اور طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر تک کشمیر پر قابض نہیں رہ سکتا کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی آواز کو مزید طاقت ملی ہے‘ ایسے حالات میںجب مقبوضہ کشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ عالمی سپورٹ کی ضرورت ہے‘ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو آرام سے بیٹھنا نہیں چاہیے تھا‘وہ بااثر عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کرکے مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت حاصل کریں۔
آصف زرداری