ایران کا امریکا کو انتباہ

425

تہران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ  اس کے تیل بردار بحری جہازوں کوبین الاقوامی پانیوں میں روکنے کی کوشش نہ کی جائے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے پیر کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران نے سرکاری ذرائع کے ذریعے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ اس کے بحری جہازوں کوگرم پانیوں میں نہ روکا جائے،اگر امریکہ نے پہلے کی طرح اب ایرانی بحری جہازوں کو روکنے کی کوشش کی تھی اس کے سنگین نتائج ہونگے۔امریکہ نے ایک ایرانی بحری جہاز کو ایک مہینہ قبل قبضہ میں لیتے ہوئے یہ الزام عائد کیا تھا کہ مزکورہ جہاز یورپی یونین کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کو تیل فراہم کررہا تھا ایران نے  اس الزام کی تردید کی تھی۔